10:43 , 21 اپریل 2026
Watch Live

ایران کی امریکا سے مذاکرات کی سختی سے تردید، ٹرمپ کا حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

ایران کی امریکا سے مذاکرات کی سختی سے تردید

ایران نے ایک بار پھر امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ کے بیانات دراصل توانائی کی عالمی قیمتوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہو سکتے ہیں۔

ایرانی میڈیا مہر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اس حوالے سے باضابطہ وضاحت جاری کی ہے۔

نیویارک ٹائمز کا انکشاف: ایران میں بغاوت بھڑکانے کا مبینہ اسرائیلی منصوبہ ناکام

ایران نے امریکا اور اسرائیل پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازع کا آغاز انہی کی جانب سے کیا گیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ ایرانی پاور پلانٹس پر ممکنہ حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات جاری ہیں اور مزید فیصلے ان مذاکرات کے نتائج سے مشروط ہوں گے۔c

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION